ہیڈلائنز


ریڈ زون میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد موجود ہے, دھرنا خاتمے کی ایک اور ڈیڈ لائن ختم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی تنظیموں کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے دی جانے والی آخری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوگئی۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں ممتاز قادری کے حق میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کے شرکا اور حکومتی نمائندوں کے درمیان رات گئے تک جاری رہنے والا مذاکرات کا سلسلہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔

— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کے لیے آج صبح کی آخری ڈیڈلائن دی تھی اور آج ہر صورت میں ریڈ زون خالی کرانے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری نثار کے ڈی چوک خالی کرانے کے اعلان کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی فورسز اسٹینڈ بائے پر ہیں، رینجرز کے تازہ دم دستے بھی پہنچادیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 7 ہزار اہلکار بھی حساس ترین علاقے میں تعینات ہیں۔

— فوٹو: ڈان نیوز

دوسری جانب دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ جب اُن کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے وہ کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے۔

دھرنے کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے میٹرو بس سروس معطل ہے، جبکہ جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دفاتر جانے والے ملازمین شدید اذیت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور تین دن کے دوران 500 مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

مظاہرین کے خلاف 16 ایم پی او، انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، کار سر کار میں مداخلت، پنجاب ساؤنڈ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں فورتھ شیڈول میں شامل ایک مذہبی رہنما کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

 عالمی تنظیم اہلسنت کے سربراہ پیر افضل قادری ساتھیوں کے ہمراہ بغیر کسی رکاوٹ کے ریڈ زون جاپہنچے۔

ضلعی حکومت اور پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پیر افضل قادری کی آمد سے متعلق کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کی، اس لیے اُنہیں اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روکا گیا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ