ہیڈلائنز


بجلی 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے،قیمت میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور ماہانہ300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلواور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ گزشتہ روزنیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ،نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے بھی بجلی کے نرخ کم کیے گئے،تقسیم کارکمپنیوں کو14ارب روپے کا ریلیف بھی ملے گا۔نیپرا حکام کاکہنا تھاکہ فروری میں 6ارب 20کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ