ہیڈلائنز


پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھارتی پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ مکمل کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ مکمل کرلیا جب کہ خصوصی دروازے سے تحقیقاتی ٹیم کو ایئربیس کے اندر لے جایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب کے سربراہ محمد طاہر رائے کر رہے ہیں جب کہ ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو کے محمد عظیم ارشد، آئی ایس آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ایم آئی کے آفیشل لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور گوجرنوالہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن آفیسر شاہد تنویر شامل ہیں جنہیں پٹھان کوٹ ایئربیس کے مرکزی دروازے کے بجائے خصوصی دروازے کے ذریعے اندر لے جایا گیا جہاں ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے پٹھان کوٹ ایئربیس پہنچنے کے موقع پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے ایئربیس کے مرکزی دروازے کے باہراحتجاج بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کے لئے 19 گواہوں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی تھی جس میں ایس پی گورداسپور اوران کے باورچی بھی شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ