ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف آج رات قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے خطاب کرینگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ سانحہ لاہور اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی گھناؤنی واردات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا خطاب آج رات نشر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور بلوچستان سے گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے متعلق بھی اہم بیان دیں گئے۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ