ہیڈلائنز


حاجی اختر منشی نے جہاز میں جنید جمشید پر حملے کی ساری پلاننگ کی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: معروف اینکر و سابق گلوکار جنید جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کے سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے جس نےحملے کی تمام تر پلاننگ کی اور حملہ آوروں کو لیڈ بھی کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے سابق گلوکار جنید جمشید پر حملہ کرکے انہیں شدید زدو کوب کیا تھا جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیے تھے ۔

وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سرغنہ کی شناخت کرلی ہے۔ جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کا سرغنہ حاجی اختر منشی تھا جو کراچی کا رہائشی ہے اور کراچی سے راولپنڈی ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کے لئے جارہا تھا۔

حاجی اختر منشی نے ہی جہاز میں جنید جمشید پر حملے کی ساری پلاننگ کی اور ائیرپورٹ سے باہر نکل کر حملہ آوروں کو بھی لیڈ کرتا رہا ہے

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ