ہیڈلائنز


اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے احتجاجی دھرنے کے باعث نظام درہم برہم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم برہم ہوکر رہ گیا جب کہ حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئی۔ مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈی چوک پر کنٹینر لگا لیا اور ہزاروں افراد دھرنے میں موجود ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کے بیشتر داخلی راستے بند ہیں جب کہ ایکسپریس وے پر شدید ٹریفک کا دباؤ ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آنے جانے والوں کو شدید مشکلات سامنا ہے۔ دوسری جانب ریڈ زون کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا جب کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکننا ہیں جب کہ احتجاج کرنے والی مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور بااختیار حکومتی شخصیات سے ہی مذاکرات ہوں گے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ