ہیڈلائنز


آرمی چیف کی زیرصدارت سیکیورٹی اجلاس، سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت لاہور خودکش حملے کے بعد کی صورتحال اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران افسران نے آرمی چیف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور خودکش حملے کے بعد شواہد کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور اب تک فوج اور رینجرز نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں 5 بڑے آپریشن کئے ہیں جس کے دوران متعدد مشتبہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کرلئے۔ بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ