ہیڈلائنز


ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاء نے اسلام آباد ریڈ زون کو میدان جنگ بنا دیا، کرنل زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاء نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو میدان جنگ بنا دیا، مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ سے کرنل امان اللہ سمیت 5 اہل کار شدید زخمی ہوگئے،ریڈ زون ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں کی اسٹریٹ لایٹیں بند، جب کہ پولیس کی مظاہرین کو روکنے کیلئے مسلسل شیلنگ جاری ہے۔
اسلام آباد کا کی مرکزی شارع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کر نے والے ممتاز قادری کے چہلم کے ہزاروں شرکاء سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں سے الجھ پڑے، مشتعل مظاہرین کی جانب سے سیکیورٹی اہل کاروں پر شدید پتھراؤ کیا گیا، مظاہر ین نے اسپیشل برانچ کے ملازم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، مظاہرین کے شدید پتھراؤ کے باعث کرنل امام اللہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین اور اہل کاروں کے درمیان جھڑپ میں دیگر دس افراد بھی زخمی ہوئے، زخمیوں میں سی پی او راول پنڈی اسرار عباسی، ڈی ایس پی زمان رضا، کانسٹیبل دانش، کانسٹیبل آصف، کانسٹیبل محمد علی شامل ہیں، شیلنگ اور پتھراؤ سے پانچ مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں اسماعیل خان، شکیل، وسیم اور جنید شامل ہیں، جب کہ ایک زخمی کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے نازک صورت حال کے باعث ڈی چوک اور اطراف کی سڑکوں کی تمام اسٹریٹ لائٹیس بند کردی گئیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو اسلام آباد جانے سے روکنے پر مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کو تشدد کا نشا نہ بنایا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا، مشتعل مظاہرین نے رحمان آباد کے مقام پر متعدد گاڑیوں اور کنٹینر کو آگ لگا دی۔
بعد ازاں مظاہرین کی بڑی تعداد اسلام آباد کے جناح ایونیو پہنچ گئی، جہاں سے انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کا اعلان کیا ہے،
مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے ایکسپریس چوک بلیو ایریا میں آنسو گیس کے مزید مقدار طلب کرلی، ریڈ زون ایریا اور اس سے ملحقہ علاقوں کی اسٹریٹ لایٹیں بند نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے اعلان پر ممتاز قادری کے چہلم کے شرکاء نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا،مشتعل مظاہرین اور مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت انتظام کیے گئے۔
ثروت اعجاز قادری نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے فوج سے مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد جا کر کسی وفاقی وزیر سے مذاکرات نہیں کر یں گے بلکہ اپنے مطالبات فوج کے سامنے رکھیں گے، اس سے قبل ممتاز قادری کے چہلم کے سلسلے میں ملک بھر سے قطار در قطار ہزاروں کی تعداد میں لوگ لیاقت باغ راولپنڈی جمع ہوئے تھے جہاں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ حکام نے فیض آباد انٹر چینج کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے جبکہ کھنہ پل کے پاس بھی سٹرک بند کر دی گئی۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ