ہیڈلائنز


پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی اور ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے، ایرانی صدر

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی اور ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔ اسلام آباد میں پاک ایران مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر پر پاکستانی حکومت کا شکر گزار ہوں، ایران، پاکستان اور اس کی عوام کو اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی سلامتی اور ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، پاکستان کی ترقی ایران کی ترقی اور پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے۔ حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی استحکام بہت ضروری ہے اور سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے، ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو آپس میں تعاون بڑھانا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انجینئرنگ کے شعبے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ