ہیڈلائنز


ایران کیساتھ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

 

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول کے لئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت سے نمٹنا ہو گا۔ اسلام آباد میں پاک ایران مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات باہمی احترام، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، ایران کے ساتھ برادرانہ تعلق کو شراکت داری میں بدلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کی وجہ سے سالانہ شرح نمو میں 2 فیصد کمی کا سامنا ہے، دونوں ممالک 5 سال میں تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی اہداف کے حصول کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنا ہوگا اور موجودہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، معاشی انقلاب سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ خوشحال ہوسکتا ہے، حکومت علاقائی تعاون کے فروغ میں خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Cloudy

20°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ