ہیڈلائنز


وہ بازار جہاں سے دولہے ملتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد:  بلغاریہ میں ایک بازار ایسا بھی ہے جہاں والدین اپنی لڑکیوں کو کسی دولہے کی تلاش میں لے کر جاتے ہیں جبکہ کچھ والدین اپنے لڑکوں کو اس آس پر لے کر آتے ہیں کہ انہیں اپنے لڑکے کے لئے سستی لڑکی مل جائے گی دلہن بازار کے نام سے مشہور یہ بازار سال میں چار بار منعقد کیا جاتا ہےاس میلے کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے جس میں لڑکیاں اور لڑکے اپنے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہیں بلغاریہ کے شہر سٹارا زاگورا کے قریب میلے میں روما سے تعلق رکھنے والے کلیدزی قبیلے کے 18ہزار افراد شرکت کرتے ہیں یہ افراد بلغاریہ کے معاشرے میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارتے ہیں اور اپنی ہی کمیونٹی میں کوئی مناسب رشتے کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں۔یہ میلہ نوجوان جوڑوں کو یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ ساتھ ساتھ ڈانس کریں جبکہ عام حالات میں انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اس میلے میں جب لڑکا اور لڑکی ملتے ہیں تو ان کے والدین تھوڑا دور رہ کر یہ نظارہ دیکھتے ہیں اگر دونوں ایک دوسرے کو پسند آجائیں تو لڑکی کے والدین کو لڑکے والے نقد رقم بھی دیتے ہیں عام طور پر لہن کی قیمت بائیس سو سے تینتالیس سو برطانوی پاﺅنڈہوتی ہے لیکن حال ہی میں آنے والے مالی بحران کی وجہ سے اس سے بھی کم قیمت میں دلہن خریدی جا سکتی ہے
Sunny

32°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: SW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ