ہیڈلائنز


فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکاؤنٹ بنانے والا ملزم گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکانٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم سیل نے فیس بک پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر لگا کر جعلی اکاؤنٹ بنانے والے ملزم عاطف کو گرفتار کر کے سینئر سول جج عبدالغفور کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ذیشان افضل نامی شخص کی ہمشیرہ کی غیر اخلاقی تصاویر فیس بک پر لگائیں جب کہ واٹس اپ کے ذریعے مدعی کے اہل خانہ کو پیغامات بھی بھیجے۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم عاطف سے کمپیوٹر اکاؤنٹ کے خفیہ کوڈز کی برآمدگی کے لیے 10 دن کا ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ