ہیڈلائنز


اسلام آباد کی سادات کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سادات کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں، باپ اوربیٹا  بیٹی سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

 اسلام آباد کے علاقے سادات کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے  نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 افراد زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس میں میاں،بیوی ، بیٹا اوربیٹی بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 5 سے 6 افراد تھے اور وہ اپنے حلیے سے افغان باشندے لگ رہے تھے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ