ہیڈلائنز


نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایس ایچ او جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ :سابق ایس ایچ او فضل الرحمن کاکڑ مسجد روڈ سے ملحقہ میٹھا مل اسٹریٹ میں زیر تعمیرموٹر شوروم پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد آئے اور ان پر اندھا دھندفائرنگ کردی اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں فضل الرحمن کاکڑ موقع پر جاں بحق ہوگئے، اطلاع ملنے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 6خول ملے ہیں۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ یاد رہے کہ فضل الرحمن کاکڑکو 2011میں خیزی چوک پر چیچن باشندوں پر فائرنگ اور قتل کے واقعے کے بعد ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانے کے عہدے سے معطل کردیا گیا تھا

Clear

8°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 58%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 5°C / 16°C Partly cloudy
Monday 7°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 7°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 17°C Mostly cloudy
Thursday 7°C / 15°C Scattered thunderstorms
Friday 5°C / 15°C Mostly sunny
Saturday 9°C / 13°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ