ہیڈلائنز


بلوچستان میں ایک دہشتگرد ہلاک اور 7 گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ اور روجھان جمالی میں آپریشن کیے جہاں مستونگ میں غلام پرنگ اور کلی کنگر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔

جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیے جن میں 19 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں آپریشن کیے گئے جن میں غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

Mostly sunny

13°C

کوئٹہ

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 6°C / 15°C Partly cloudy
Monday 7°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 6°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 17°C Mostly cloudy
Thursday 7°C / 13°C Scattered showers
Friday 4°C / 13°C Mostly sunny
Saturday 6°C / 14°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ