ہیڈلائنز


آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی

Written by | روزنامہ بشارت

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دھماکا 8 بج کر25 منٹ پر ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جب کہ ابھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ دھماکا خودکش تھا یا نہیں، کل تک اس جگہ کو محفوظ رکھا جائے گا، لاہور سے فرانزک ٹیم آرہی ہے جو اس جگہ کا معائنہ کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سامنے سے لڑ رہے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ لڑیں گے اور جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنایا گیا، بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں جب کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کررہے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد کررہی ہیں۔

Mostly sunny

13°C

کوئٹہ

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: W at 17.70 km/h
Sunday 6°C / 15°C Partly cloudy
Monday 7°C / 16°C Scattered showers
Tuesday 6°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 7°C / 17°C Mostly cloudy
Thursday 7°C / 13°C Scattered showers
Friday 4°C / 13°C Mostly sunny
Saturday 6°C / 14°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ