ہیڈلائنز


ملک کے بڑے علاقے میں شدیدترین بارش ،پل ٹوٹ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

خضدار:خضدار میں تیز بارش کے باعث مختلف مقامات پر پل ٹوٹنے سے 5افراد پانی میں بہہ گئے،لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔بلوچستان کے دیگرشہروں کی طرح خضدارمیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،کوئٹہ قومی شاہراہ کا پل ٹوٹ جانے کے باعث 3افراد گاڑی سمیت پانی

میں بہہ گئے۔تینوں افراد کی لاشیں وڈھ اوراور ناچ کےعلاقے سے برآمد کرلی گئیں۔دوسری جانب فیروزآباد کے علاقے میں 2سگے بھائی بارش کےریلے میں بہہ گئے ،جن کی لاشیں نکال لی گئیں، حادثات کے بعد پل کے ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیےساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی۔شہرقائد کےبیشتر علاقوں میں بارش کے باعث لوڈ شیڈنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سندھ بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان کےعلاقے حب اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔یاد رہےکہ گزشتہ روز بارش کی وجہ سے شارع فیصل، ڈالمیا اوریونیورسٹی روڈ ، راشد منہاس اوردیگرمقامات پرٹریفک جام رہا اورشہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہےکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 8اعشاریہ5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

Partly cloudy

31°C

کوئٹہ

Partly cloudy
Humidity: 28%
Wind: S at 17.70 km/h
Saturday 20°C / 32°C Mostly cloudy
Sunday 21°C / 32°C Mostly cloudy
Monday 22°C / 33°C Sunny
Tuesday 20°C / 33°C Sunny
Wednesday 20°C / 32°C Sunny
Thursday 20°C / 31°C Sunny
Friday 21°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ