ہیڈلائنز


این اے-260 ضمنی الیکشن

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ:پاکستان کی قومی اسمبلی کے سب سے بڑے حلقے این اے-260 میں ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کامیابی حاصل کر لی۔نجی خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار عثمان بادینی نے 9 ہزار ووٹوں کی برتری سے این اے-260 کے ضمنی انتخاب میں

کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ یہ نشست پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے، کوئٹہ، نوشکی اور چاغی پر مشتمل اس حلقے میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی تھی، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) عثمان بادینی نے 46 ہزار 9 سو 69 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، بی این پی کے بہادر مینگل 37 ہزار 7 سو 86 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جمال ترکئی 20 ہزار ایک سو 69 ووٹ لے سکے۔واضح رہے کہ سرکاری نتائج آنے کے بعد الیکشن کمیشن کامیاب امیدوار کا اعلان کرے گا۔این اے 260 کے ضمنی الیکشن میں 17 امیدوار میدان میں تھے، تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف)، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔حلقے میں کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 202 ہے، پورے حلقے میں 407 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔صوبائی الیکشن کمشنر نعیم مجید جعفر نے بتایا تھا 320 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 50 کو حساس ترین قرار دیا گیا۔

Clear

12°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 33%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 6°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 3°C / 12°C Sunny
Monday 2°C / 12°C Mostly sunny
Tuesday 3°C / 13°C Sunny
Wednesday 2°C / 12°C Sunny
Thursday 3°C / 10°C Sunny
Friday 3°C / 12°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ