ہیڈلائنز


مستونگ میں فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

مستونگ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں 2 روزہ کامیاب آپریشن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جب کہ تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا 2 روزہ آپریشن کامیاب رہا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ آپریشن میں 2 افسران اور3 جوان بھی زخمی ہوئے، دہشت گرد غار میں پناہ لیے ہوئے تھے اور غار میں چھپ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Clear

3°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 41%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 1°C / 13°C Sunny
Sunday 2°C / 13°C Sunny
Monday -1°C / 7°C Snow
Tuesday -4°C / 3°C Mostly sunny
Wednesday 0°C / 10°C Mostly sunny
Thursday 0°C / 11°C Sunny
Friday 1°C / 11°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ