ہیڈلائنز


عمران خان نے شاندار اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ :عمران خان نے کوئٹہ میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر شکرگزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا، پھر بھی اتنی بے روزگاری کیوں ہے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے ہندوستان ایک امیر ملک تھا مگر ان کے آنے کے بعد غریب ہو گیا کیونکہ انگریزوں نے ہندوستان کا پیسہ چوری کرکے اسے بیرون ملک بھیج دیا تھا جبکہ آج پاکستان اس لئے غریب ہے، بلوچستان اس لئے غریب ہے کیونکہ نواز شریف اور پاکستان کے دیگر حکمران خاندان یہاں سے کرپشن کرکے یعنی عوام کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیج دیتے ہیں اور اس سے پانامہ میں کمپنیاں بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آج بھی کمپنیوں کی حکومت ہے، جیسے ماضی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت تھی،

آج کی حکمران شریف خاندان لمیٹڈ کمپنی ہے، آصف زرداری نے سندھ میں کمپنی بنا رکھی ہے، بلوچستان میں فضل الرحمان اور اچکزئی نے کمپنی بنا رکھی ہے، خیبر پختونخوا میں اسفند یار ولی نے کمپنی بنا رکھی ہے، آج یہ کمپنیاں امیر ہو رہی ہیں، عوام غریب ہو رہے ہیں، ہر سال ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہو کر ملک سے باہر جاتا ہے حالنکہ یہ پیسہ عوام پر لگنا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر خرچ کریں تو وہ خود ہی پل، میٹرو اور سڑکیں بنا لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موت کا وقت مقرر ہے، مجھے کہا گیا کوئٹہ مت جاؤ مگر میں نے کہا جانا تو ایک دن ہے ہی، جب تک خوف کے بت کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک ہم مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں نواز شریف کا ماڈل ہوتا تو وہ قوم ہی ختم ہو جاتی، جرمنی اور جاپان میں پہلے سرمایہ کاری انسانوں پر ہوئی تھی، کرپشن کا مطلب آپ کے گھر پر ڈاکہ ڈالنا ہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، بلوچستان کو وفاق اور صوبے کے حکمران مل کر لوٹتے ہیں، کلبھوشن یادیو نے دہشتگردی کا اعتراف کیا تھا، نواز شریف پاکستانی قوم کو آپ پر کوئی اعتماد نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صرف اپنے مفاد کے لئے کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف بتائیں آپ کے دنیا میں کتنے بزنس ہیں؟سوشل میڈیا پر پابندی لگائی تو سڑکوں پر نکلیں گے

Sunny

30°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 20%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 18°C / 31°C Sunny
Friday 18°C / 30°C Sunny
Saturday 17°C / 30°C Sunny
Sunday 15°C / 30°C Sunny
Monday 17°C / 30°C Sunny
Tuesday 17°C / 31°C Sunny
Wednesday 17°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ