ہیڈلائنز


پاکستانی دوا کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی عالمی فہرست میں جگہ دی

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کی جس دوا ’موکسی فلوکساسن‘ کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، وہ دنیا کی دیگر کمپنیاں بھی بناتی ہیں۔
یہ دوائی ’تپ دق‘ یعنی ٹی بی کے مریضوں کے لیے ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ’موکسی فلوکساسن‘ کی 400 ملی گرام گولیوں کو اپنی ٹینڈر فہرست میں شامل کرکے پاکستان کی دوا ساز صنعت کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔
پاکستان میں کم سے کم 450 دوا ساز کمپنیاں ہیں، جو کئی بیماریوں کی دوائیں تیار کرتی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کسی پاکستانی دوا کو اپنی انٹرنیشنل ٹینڈر فہرست میں شامل کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ’موکسی فلوکساسن‘ کو تسلیم کیے جانے کے بعد اب اس دوائی کو یورپ و امریکا سمیت دیگر منڈیوں میں بھی برآمد کیا جاسکے گا۔
اس دوائی کی برآمد سے ملک کی دوا ساز صنعت کو 10 ارب روپے سے زائد کے منافع کا امکان ہے۔
’گیٹز‘ فارما نے اس دوائی کی رجسٹریشن کے لیے عالمی ادارہ صحت میں 2 سال قبل درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے اس دوائی کو اگست 2017 میں تسلیم کرلیا تھا، تاہم کمپنی کو گزشتہ ہفتے اطلاع دی گئی۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی ایک، بنگلہ دیش کی 6 جب کہ بھارت کی 100 دوائیوں کو تسلیم کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ