ہیڈلائنز


رقص کرنا ہماری دماغی صحت پر کس قدر مثبت

Written by | روزنامہ بشارت

آپ جانتے ہیں رقص کرنا ہماری دماغی صحت پر کس قدر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے؟
رقص کرنا ہمارے دماغ پر بڑھاپے کے اثرات کو حیرت انگیز طور پر کم کرتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بزرگ افراد کو صحت مند رکھنے کے لیے کروائی جانے والی ورزشوں کے برعکس جب انہیں رقص کروایا گیا تو ان کی ذہنی صحت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
رقص کرنا یادداشت کو بہتر اور دماغ کو چاک و چوبند بناتا ہے۔
ایک تحقیق میں کہا گیا کہ رقص آپ کے ذہنی تناؤ، بے چینی اور ڈپریشن کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رقص کی مختلف اقسام کو آزمانا کچھ نیا سیکھنے کے مترادف ہے۔
ماہرین کی تجویز ہے کہ بزرگ افراد کے لیے نیا ’ڈانسنگ فٹنس پروگرام‘ تشکیل دیا جائے جو جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرے۔
تحقیق کے مطابق رقص کے مختلف مراحل، ہاتھ پاؤں کی حرکت، اور مختلف حرکات و سکنات چیزوں کو یاد رکھنے میں مدد دیتے ہیں جس سے عام زندگی میں بھی یادداشت میں بہتری آتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑی عمر کے افراد کے رقص کرنے سے ان میں یادداشت کے امراض جیسے ڈیمنشیا اور الزائمر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ