ہیڈلائنز


کراچی میں سال کی پہلی پولیو مہم، 22 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

  کراچی میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جو 6 روز تک جاری رہے گی۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے مطابق سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروع کردی گئی ہے جو 27 جنوری تک جاری رہے گی جب کہ مہم کے دوران 22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں شوبز اور کھلاڑیوں کی مدد لیں جس کے لیے شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام زیر غور ہیں، لوگ ان شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں۔

اعجاز احمد خان نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو قائل کریں  گے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ