ہیڈلائنز


دو فلسطینی بچیوں کا دھڑ جڑا ہوا تھاآپریشن کا میاب

Written by | روزنامہ بشارت

ان بچیوں کی ٹانگیں مشترکہ تھیں لیکن ان کے دل اور پھیپھڑے الگ الگ تھے۔
غزا کی پیٹی سے تعلق رکھنے والی ان بچیوں کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث ان بچیوں کی جان کو خطرہ ہے جس کے بعد ان کو آپریشن کے لیے سعودی عرب لایا گیا۔
گزشتہ برس اکتوبر میں پیدا ہونے والی ان بچیوں کے پیٹ سے نیچے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچیوں کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔
ان بچیوں کو پہلے اردن لایا گیا تھا جہاں سے انھیں سعودی عرب منتقل کیا گیا۔ بچیوں کے والد بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزا کی پٹی کی زمینی اور بحری ناکہ بندی اور وہاں بار بار ہونے والے مسلح تصادم کے باعث وہاں موجود صحت کی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
اسرائیل نے تقریباً دس برس سے غزا کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ