ہیڈلائنز


پاکستان میں 2010 سے 2016 تک ایڈز کے مرض میں 39 فیصد اضافہ

Written by | روزنامہ بشارت

جاری اعداد و شمار کے مطابق 2010 سے 2016 تک پاکستان میں ایڈز کے مرض میں 39 فیصد اضافہ ہوا جب کہ صرف 10 فیصد مریضوں کو علاج کی سہولت حاصل ہے، پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 68750 ہے اور اس وجہ سے ہر سال 4 ہزار سے زائدافراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 58634 ہے جس میں سے رواں سال 4 ہزار افراد ایڈز کے باعث ہلاک ہوئے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے جس کی وجہ سے دونوں صوبوں میں رواں سال 338 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
2016 میں ملک میں ایڈز کے مریض ایک لاکھ 10 ہزار سے بھی کم تھے، پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد جلال پور جٹاں، گجرات، لاڑکانہ اور چنیوٹ میں سب سے زیادہ  ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ