ہیڈلائنز


حوریہ خان کا گیتوں سے پیار کرنے والے مرد سے شادی کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلو کار ہ حوریہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ میں شادی اس شخص سے کروں گی جو شادی کے بعد مجھے گانے سے نہ روکے۔ خبریں کے مطابق ایک سوال کے جواب میں حوریہ خان نے کہا کہ میری شادی کا فیصلہ میں خود گھر والوں کے مشورے سے کروں گی کیونکہ میرے لیئے میری فیملی بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ میرا آئیڈیل وہ شخص ہے جو پیار کرنے کے ساتھ ساتھ خیال کرنے والا بھی ہو انسان کیلئے سب کچھ پیسہ ہی نہیں ہوتا پیار اور احساسات کی بھی اہمیت ہوتی ہے میں آج جس مقام پر ہوں فیملی اور دوستوں کے تعاون کے ساتھ ہی ہوں اور یہ سب کچھ میں ایک شخص کی مخالفت سے ختم نہیں کر سکتی۔

حوریہ خان نے کہا کہ شہرت کے اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ہے اس لیے ایک لمحے میں سب کچھ ختم نہیں ہو سکتا۔ حوریہ خان نے مذید کہا کہ ان دنوں وہ اپنے نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو بہت جلد شروع کردی جائینگی اس نئے البم کے گیت ملک آصف شہزاد اور شہزاد خان لکھ رہے ہیں اس البم کو ساز گولڈ پروڈکشن ملک بھرمیں ریلیز کر گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ