ہیڈلائنز


جاوید اختر میں ”رومانس کی ہڈی“ہی نہیں ہے‘ شبانہ اعظمی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بولی ووڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ انکے شوہر ممتاز نغمہ نگار جاوید اختراگرچہ رومانس سے بھرپور شاعری کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں تاہم وہ حقیقی زندگی میں بالکل بھی رومان پرور انسان نہیں ہیں۔اداکارہ نے حال میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ36سالوں سے جاوید اختر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ میاں بیوی سے اچھے دوست ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جاوید اختر حقیقت میں بالکل ایسے ہیں جیسے ان میں رومانس کی ہڈی پائی ہی نہیں جاتی۔دوسری جانب جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انھیں شبانہ میں پہلی کشش یہ نظر آئی کہ وہ کیفی اعظمی جیسے بڑے شاعر کی بیٹی تھیں باقی سب باتیں بعد میں سامنے آئیں۔واضح رہے جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ ہنی ایرانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ