ہیڈلائنز


حقیقی زندگی کی کہانیوں میں زیادہ تجسس پایا جاتا ہے،شبانہ اعظمیٰ

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ حقیقی زندگی کی کہانیوں میں زیادہ تجسس پایا جاتا ہے۔اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کہنانی بہترین ہو تو فلم لازما کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔اداکارہ شبانہ اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ جن فلموں کی کہانی حقیقی زندگی کے کسی واقعے سے جڑی ہو اس سے متعلق لوگوں میں زیادہ تجسس پایا جاتا ہے،انھوں ے فلم”نیرجا“کی تعریف کی ہے۔واضح رہے سونم کپور اور شبانہ اعظمیٰ کی فلم”نیرجا“درحقیقت 1986ء میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کر کے 360مسافروں کی جان بچانے والی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی تھی۔چار دھائیوں سے فلم انڈسٹری سے منسلک اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ضروری نہیں کہ صرف بائیوپک ہی کامیاب قرار پاتی ہیں۔تاہم بہترین کہانی پر فلمائی جانے والی فلمیں لازما کامیاب ہوتی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آج کل تقریبا تمام سینئر اداکار اپنی خود نوشت لکھ رہے ہیں پھر چاہے  وہ امیتابھ بچن ہوں ہو شترو گھن سنہا یا پھر انوپم کھیر ہوں۔اس چلن پر شبانہ اعظمیٰ نے کہا کہ اگر ئیولکھنی ہی ہے تو وہ سب پڑھیں گے،میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور سہا ہے،میں فی الحال نہیں لکھ رہی،لیکن مستقبل میں ضرور لکھنا چاہوں گی۔حال ہی میں زمین کے تنازعے پر اداکرہ ہیما مالنی شہ سرخیوں میں تھیں۔اس سے پہلے بھی کئی بالی وڈ اداکار اسی قسم کے تنازعے میں خبروں میں آئے،جن میں سے شبانہ اعظمیٰ بھی شامل ہیں۔انھوں نے اس بارے میں بتایا کہ38سال سے جدوجہد کرنے کے بعد مجھے میرے والد کیفی اعظمیٰ کا آبائی مکان واپس مل گیا ہے،میرے والد جب تک زندہ تھے وہ اسی مکان کے لیے جدوجہد کرتے رہے لیکن میں آج دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ آج وہ مکان ہمارہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ