ہیڈلائنز


خواہش ہے کہ پاکستان کے کسی ڈرامے یا فلم میں کام کروں:رضا مراد

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کوشش کی کہ انہیں کسی فلم یا ڈرامہ میں کردار مل جائے لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

واہگہ بارڈرپرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں، جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔

پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں-

اس موقع پررضا مراد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے کرجارہی ہیں،پاکستان میں اتنا پیار ملاکہ دل رونے کو دل چاہ رہاہے، وہ واپس جارہی ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان آسکیں.

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ