ہیڈلائنز


دلہن کا آئٹم سانگ پر رقص سے انکار ، بارات واپس

Written by | روزنامہ بشارت

فیروز آباد:  بھارت میں ایک دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کر دیا، جب اسے بالی ووڈ کے آئٹم سانگ پر رقص کرنے پر مجبور کیا گیا۔ شادی کے منڈپ پر اس نے درمالا دے مارا، بارات واپس لوٹ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فروز ہ آباد کے علاقے کے قریب ایک نجی ہوٹل کے ہال میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ’شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے قریبی رشتہ داروں نے یہ مطالبہ شروع کر دیا کہ دولہا دلہن اکھٹے بالی ووڈ کے آئٹم نمبر پر رقص پیش کریں جس پر دلہن نے انکار کر دیا۔ لہذا وہ دولہے کو ڈانس فلور پر لے آئے، لیکن کچھ دیر بعد دولہا دوبارہ دلہن کے پاس گیا اور اسے رقص پر مجبور کیا۔ جب دلہن کے چچا نے دیکھا کہ اس کی بھتیجی کو ناچنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے تو انہوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن اسے زور سے تھپڑ مارا گیا۔ دلہن کو ی تذلیل محسوس ہوئی وہ سٹیج سے چلی گئی اور شادی ختم کر دی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ