ہیڈلائنز


انجلینا جولی اور براڈ پٹ بچوں سمیت لندن منتقل ہو گئے

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: ہالی ووڈ کی بہترین سمجھی جانے والی جوڑی اداکارہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ اپنے چھ بچوں کے ہمراہ لندن منتقل ہو گئے ہیں ۔یو ایس میگزین کی رپورٹ کے مطابق دونوں ستاروں نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں 21,000ماہوار کرائے پر 8کمروں پر مشتمل گھر حاصل کیا ہے ۔جوڑا اپنے بچوں میڈوکس ، پیکس، زہرا، شیلااور دو جڑواں نوکس اور ویوین کے ساتھ اس پر آسائش گھر میں منتقل ہو چکا ہے۔زرائع کے مطابق جوڑے نے اس نئے گھر میں آئندہ چھ ماہ تک رہائش کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ مینشن لندن کے مضافات میں تھیمز دریا کے کنارے واقع ہے اس میں ایک انڈور سوئمنگ پول اور جم کی سہولت بھی موجود ہے ۔ نئے گھر میں رہائش کے دوران 52سالہ پٹ 2017ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ’’ورلڈ وارز2‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے جبکہ 40سالہ انجلینا اپنے سیاسی پروجیکٹس کو دیکھیں گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ