ہیڈلائنز


دیپکا پڈکون حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ہے : روبی روز

Written by | روزنامہ بشارت
لا س اینجلس: بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ٹرپل ایکس ،دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں لاس اینجلس کے دورے پر ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی حسینہ ہالی ووڈ میں ساتھی اداکاروں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہیں ۔ اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہالی ووڈ اداکارہ روبی روز کی جانب سے پیش بھی کیا گیا ۔ روبی روز نے حال ہی میں موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر دیپکا کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ۔ انھوں نے مذکورہ تصویر کے ساتھ کیپشن پیغام میں تحریر کیا کہ دیپکا پڈکون انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ بے حد خوش مزاج اور عاجزی پسند لڑکی ہیں ۔ڈی جے کروسو کی ’’ٹرپل ایکس ،دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘میں دیپکا پڈکون کے ہمراہ ون ڈیزل ، سیموئیل ایل جیکسن او ر ڈونی ین نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے ۔ دیپکا پڈکون کی ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج 20جنوری 2017ء کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ