ہیڈلائنز


اداکارہ انوشکا شرما فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی ہیں جس کے باعث انہیں کندھے میں چوٹیں آئی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں فلم نگری کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں دونوں اداکار ریسلر کا کردار نبھائیں گے جس کے لیے انہوں نے سخت تربیت بھی لی تھی تاہم اب فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا کندھا زخمی کروا بیٹھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما فلم میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کرواتے ہوئے زخمی ہوگئی ہیں جس کے باعث انہیں کندھے میں شدید چوٹیں آئی ہیں جس پر ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ اداکارہ کے زخمی ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ میں روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’’سلطان‘‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ