ہیڈلائنز


سوناکشی نے اداکاراوں کا معاوضہ اداکاروں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کردی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم نگری میں ادکاراو¿ں کا معاوضہ اداکاروں کے مساوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا آزادی اظہار کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں جس کے باعث وہ کسی بھی سماجی مسئلے پر لب کشائی سے گریز نہیں کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں تاہم اب پہلی بار اداکارہ نے فلم نگری کی اداکاراو¿ں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اداکاراو¿ں کو بھی اداکاروں کے مساوی معاوضہ دینا چاہیے بلکہ فلم نگری کے علاوہ ہر میدان میں خواتین کو مساوی اجرت ملنی چاہیے جب کہ آج کل خواتین اپنے حقوق کے سلسلے میں کافی فعال ہیں اسی لیے میں صرف فلم نگری میں ہی نہیں ہر پیشے میں خواتین کی مساوی اجرت کے حق میں ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی فلم ”اکیرہ“ اور ”فورس 2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ