ہیڈلائنز


خواتین کے عالمی دن کی بجائے اچھے انسانوں کا دن مناناچاہیے : سنی لیون

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی : بالغوں کی فلموں سے شہرت پانیوالی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہاہے کہ خواتین کا عالمی دن منانے کی بجائے ’اچھے انسانوں کا دن‘ مناناچاہیے ۔بھارتی اخبار’انڈیاٹائمز‘ کودیئے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ اُنہوں نے اپنی کاوشوں میں کبھی جنس کو آڑے نہیں آنے دیا، اگر آپ بطور خاتون اپنے کام کے بارے میں جانتی ہیں اور اپنی زندگی میں اچھا کرسکتی ہیں تو آپ کو باآسانی کام مل سکتاہے ، میں ہمیشہ محنت پر یقین رکھتی ہوں لیکن کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوتا۔ خواتین کے عالمی دن کو شام کے وقت دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے کہاکہ یہ سب کچھ کرنے کی بجائے ’اچھے انسانوں کا دن‘مناناچاہیے لیکن بحیثیت ایک خاتون اس دن کو منانا ہمیشہ اچھاہی ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ