ہیڈلائنز


ارمیلا نے اپنے سے 9سال چھوٹے بزنس مین سے شادی کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

محسن اختر میر کاتعلق کشمیر سے ہے ،شادی ارمیلا کے گھر ہندو رسومات کے تحت انجام پائی ممبئی: پریتی زنٹا کے بعد بالی ووڈ اداکارہ اْرمیلا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔ وہ گزشتہ روز ممبئی میں اپنے سے 9سال چھوٹے مسلمان بزنس مین اور ماڈل محسن اخترمیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔90 کی دہائی میں بالی ووڈ سلور سکرین پر راج کرنے والی اداکارائیں پریتی اور ارمیلا نئے سال میں نئی زندگیاں شروع کر رہی ہیں، ارمیلا کے شوہر محسن اختر میر کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا گارمنٹس کا بزنس ہے ، انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ،میر نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کی فلم 'لک بائی چانس' میں ایک چھوٹا رول بھی کیا تھا،واضح رہے کہ شادی ارمیلا کے گھر میں ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔ اداکارہ کی شادی میں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی واحد شخصیت معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا تھے ۔منیش کی جانب سے تصاویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اداکارہ شادی کے دن دنیا کی خوبصورت ترین دلہن دکھائی دے رہی تھیں 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ