ہیڈلائنز


رنبیر کپورکا سابق گرل فرینڈزقطرینہ اور دیپکا کے ساتھ آئندہ کام نہ کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

 ممبئی: بولی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی جانب سے دونوں سابق گرل فرینڈز اداکارہ قطرینہ کیف اور دیپکا پڈکون کے ساتھ آئندہ کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ بولی ووڈ  کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے اداکارہ قطرینہ کیف سے علیحدگی کے بعد سے کئی ایک کمپنیز کی جانب سے سابق گرل فرینڈ کے ساتھ کام کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے ۔رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی کمپنی کے ساتھ تشھیری معاہدہ صرف اسی صورت میں طے کریں گے جب وہ ان کے مقابل ساؤتھ کی اداکارہ یا کسی نئے چہرے کو متعارف کرائیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی دیپکا پڈکون اور قطرینہ کیف کے ہمرا ہ کسی تشھیری مہم میں کام نہیں کریں گے ۔ تاہم اگر انھیں شروتی ہاسن کے ساتھ کسی تشھیری مہم میں کام کی پیشکش کی گئی تو اسے لازماً قبول کر لیں گے ۔ واضح رہے رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘کی فلمبندی کا ایک بڑا حصہ ابھی باقی ہے۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ رنبیر کپور صرف اشتھارات میں ہی قطرینہ کے ساتھ کام سے انکار ی ہیں یا فلم کا معاہد ہ بھی ختم کر دیں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ