ہیڈلائنز


سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان صلح کی کو ششیں تیز کر دیں

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہر طرف گردش کر رہی ہیں ۔  رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کی طرف سے ملائیکہ اروڑا کو طویل فون کا ل کی گئی تاکہ انھیں سمجھا سکیں کہ وہ ارباز خان کے ساتھ رشتہ ختم کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرلیں ۔ دوسری جانب سہیل خان انکی اہلیہ ، اور بہن ارپتا خان بھی ملائیکہ اروڑا سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ ارباز خان کی جانب سے بھی چند روز قبل ایک ٹیلی ویژن شو میں اقرار کیا گیا تھا کہ وہ ملائیکہ کو بے پناہ چاہتے ہیں اور کسی قیمت پر ان سے الگ نہیں رہ سکتے ۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ خان فیملی کی کوششیں رنگ لاتی ہیں یا نہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ