ہیڈلائنز


ایشوریا رائے کو ’’بڑھیا‘‘کہا جانے لگا

Written by | روزنامہ بشارت


ممبئی: سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم’’ سربجیت ‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے فلم کی ٹیم کے ہمراہ دہلی کے لال قلعے میں اہم ترین مناظر کی عکس بند ی میں حصہ لیا ۔ فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکارہ نے ایک بوڑھی دکھیاری کا روپ دھار رکھا تھا ۔ جبکہ اداکارہ کے سینکڑوں پرستار انکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے ۔ پس جب انھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو ایسے حلیے میں دیکھا تو بیشتر کی جانب سے بڑھیا کہہ کر پکارہ جانے لگا ۔واضح رہے امنگ کمار کی سربجیت میں ایشوریا رائے رندیپ ہدا کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ایشوریارائے کی سربجیت19مئی کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ