ہیڈلائنز


اپنے شوہر کو اس کام سے منع کرو‘بھارتی حکومت کا شاہ رخ خان کی بیگم کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بڑی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کرنا فلمی ستاروں کے لئے پیسہ کمانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، مگر پیسے کے لالچ میں اکثر فنکار اپنی اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو فراموش کربیٹھتے ہیں۔ اگرچہ شہرت کی بلندیوں پر پرواز کرنے والے بڑے فنکاروں کو ان اشتہارات میں کام کرنے سے روکنا بظاہر ناممکن نظر آتا ہے، لیکن دلی کی حکومت نے اس مشکل کا ایک ایسا منفرد حل نکالا ہے کہ جو بہت کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ 

اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق دلی حکومت نے شاہ رخ خان کی بیگم گوری کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو پان مصالحے کے اشتہارات میں کام کرنے سے منع کریں۔ خط میں تحریر کیا گیا ”آپ سے عاجزانہ گزارش ہے کہ صحت عامہ کی خاطر شاہ رخ خان کو پان مصالحے کے اشتہارات میں کام نہ کرنے پر راغب کریں۔ اس سے پہلے شاہ رخ خان کو بھی خط لکھا جا چکا ہے، مگر ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ “ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ اگرچہ عمومی طور پر پان مصالحے میں تمباکو یا نکوٹین نہیں پائی جاتی لیکن اس میں موجود سپاری کینسر کا سبب بن سکتی ہے، اور اس ضمن میں قابل ذکر سائنسی تحقیق بھی موجود ہے۔ 
اخبار کا کہنا ہے کہ اسی طرح کے خطوط اجے دیو گن، ارباز خان اور گووندا کی بیگمات کو بھی لکھے جاچکے ہیں، جبکہ تمباکو نوشی کو فروغ دینے والے اشتہارات میں کام کرنے پر سنی لیون کو بھی ایک ایسا ہی خط لکھا جاچکا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ