ہیڈلائنز


ایشوریا رائے واہگہ پر فلم کی شوٹنگ کریں گی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : پاکستان میں قید رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن، رندیپ ہوڈا اور ریچا چڈا واہگہ بارڈر پر شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، تینوں اداکاروں نے کچھ دن قبل پاکستان۔انڈیا سرحد پر شوٹنگ کرنا تھی لیکن فلم سازوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا تھا۔سپاٹ بوائے ای۔ کام کے مطابق، فلم ساز پاک۔انڈیا سرحد کے انتہائی حساس علاقے میں شوٹنگ کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت نامہ ملنے کے حوالے سے شدید تشویش کا شکارتھے۔فلم سازوں کیلئے ایک اور مشکل یہ تھی کہ انکار کی صورت میں انہیں ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا۔تاہم، اب اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد فلم کی پوری ٹیم اور ہدایت کار اومنگ کمار نے راحت کا سانس لیا ہے۔کمار واہگہ پر فلم کے کچھ اہم مناظر فلمانے جا رہے ہیں۔فلم میں سربجیت کا کردار رندیپ جبکہ ایشوریا ان کی بہن دلبیر کور بنی ہیں۔واہگہ بارڈ ر پر اہم مناظر فلمانے کے بعد ٹیم دو دن کی شوٹنگ کیلئے دہلی جائے گی جس کے بعد ممبئی میں بقیہ کام مکمل کیا جائے گا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ