ہیڈلائنز


سونم کپور کا ہالی ووڈ میں جانے سے انکار

Written by | روزنامہ بشارت

میں نے بالی ووڈ میں محنت صرف ایک پرکشش لڑکی کہلوانے کے لیے نہیں کی

لاہور: جہاں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کے بعد ہالی و وڈ میں بھی اپنے قدم تیزی سے جما رہی ہیں وہیں اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہیں امریکی فلمی صنعت میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ایک انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا میں مغرب میں اپنے پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میں وہاں صرف ایک پرکشش ہندوستانی لڑکی کی حیثیت سے کام نہیں کرنا چاہتی، میں نے بالی ووڈ میں محنت صرف ایک پرکشش لڑکی کہلوانے کے لیے نہیں کی، میں نے اس لیے اتنی محنت کی تاکہ مجھے نیرجا جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے اور مجھے سنجیدگی سے لیا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھامیں دوبارہ سے شروعات نہیں کرنا چاہتی، اگر مجھے کچھ بہت خاص اور دلچسپ کرنے کو ملا تو میں ضرور کام کروں گی بلکہ میں ہالی و وڈ میں خود سے رابطہ کروں گی۔ اگر ایک بہترین کردار ہے تو میں اس میں کام کیوں نہ کروں؟ لیکن اس کی شرط صرف یہ ہوگی کہ یہ مجھے پسند آنا چاہیے ’۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور نے بھی بالی و وڈ کے بعد ہالی و وڈ میں کام کرکے اپنے کیریئر کو اونچائی پر پہنچا دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ