ہیڈلائنز


آسکرایوارڈکون جیتے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہو گا

Written by | روزنامہ بشارت

ہالی ووڈ:دنیائے فلم کا معتبرترین ایوارڈ آسکرکون جیتے گا؟ اس کا فیصلہ آج ہو گا۔شرمین عبید چنائے پاکستان کو ایک اور آسکر دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
لاس اینجلس میں تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئیں۔آسکر ایوارڈز کی تقریب آج لاس اینجلس کےڈولبی تھیٹر میں سج رہی ہے۔
بہترین اداکار کے لیے اس بار ٹائی ٹینک فیم لیونارڈوڈی کیپریو کو فیورٹ قراردیا جا رہا ہے۔ لیونارڈو نے فلم ریوننٹ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔ فلم ریوننٹ آسکر کیلئےبہترین فلموں کی دوڑ میں بھی شامل ہے۔
بہترین اداکار کے لیے لیونارڈو کے مقابلے میں فلم مارشین کے ہیرو میٹ ڈیمن کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
بہترین اداکاراؤں میں فلم کیرل میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کیٹ بلینچِٹ اور فلم روم کی بری لارسن جیت ایوارڈ اپنے نام کرسکتی ہیں۔
بہترین فلموں کی دوڑ میں آگرل ان دا ریور، اسپاٹ لائٹ، ریواننٹ، میڈ میکس اور دیگر شامل ہیں۔ آ گرل ان داریور، پاکستانی ہدایت کارہ اور آسکر ونر شرمین عبید چنائے کی بنائی گئی دستاویزی فلم ہے۔ فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ