ہیڈلائنز


جب بھی کراچی آتی ہوں تو حسین یادیں لے کر واپس جاتی ہوں :جوہی چاولہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی :  بھارتی اداکارہ جوہی چاﺅلہ نجی دورے پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 275 سے ممبئی سے کراچی پہنچ گئیں۔ وہ اپنی خالہ کے ہمراہ اپنے ماموں کے گھر آئی ہیں۔یہ میرا خالص نجی دورہ ہے جس میں ،میں میڈیا سے زیادہ گفتگو نہیں کرسکتی۔ جب وہ کراچی ایئر پورٹ سے باہر آئیں تو لوگوں نے اچانک اپنے درمیان بھارتی اداکارہ جوہی چاﺅلہ کو دیکھا تو حیران رہ گئے۔

اداکارہ نجی تقریبات میں شرکت کریں گی،ان کا قیام چار روز تک ہوگا،جوہی چاﺅلہ اس سے قبل تین سے چار بار کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میرا دوسرا گھر ہے ،ممبئی اور کراچی میں مجھے کوئی فرق نظرنہیں آتا،جب بھی کراچی آتی ہوں تو حسین یادیں لے کر واپس جاتی ہوں۔ میری کزنز سب بے چینی سے میری آمد کا انتظار کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ