ہیڈلائنز


سورج پنچولی پاکستانی اداکارہ ماورا حقانی کے عشق میں گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت


ممبئی: بولی ووڈ اداکار سورج پنچولی اور پاکستانی اداکارہ ماورا حقانی آجکل ایک ساتھ مختلف مقامات پر سیرو تفریح کرتے نظر آرہے ہیں۔سپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دونوں نئے اداکاروں ماورا اور سورج کے درمیان محبت کی کھچڑی پک رہی ہے۔زرائع کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان پہلی ملاقات ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی جہاں ان کے درمیان فون نمبروں کا تبادلہ ہواتھا۔
واضح رہے سورج پنچولی اس سے قبل برطانوی نڑاد بھارتی اداکارہ جیا خان کے عشق میں گرفتار تھے جنھیں عشق کا اختتام اپنی جان دے کر کرنا پڑا تھا۔سورج پنچولی کو آخری مرتبہ سلمان خان کی ہوم پروڈکشن فلم ”ہیرو“میں سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ