ہیڈلائنز


اپنے ساتھی اداکاروں کیلئے مشکل پیدا کرنے جارہا ہوں، سلمان خان

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلمی دینا کی شہرت عارضی ہے اسی وجہ سے  اپنی توانائی کو اپنے مستقبل کے کردار پر لگاتا ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلمی شہرت ہر 3 سال بعد آتی ہے اور اس میں ہر کوئی آپ کو شکست دے سکتا ہے، جب تک آپ کا کام رہتا ہے تو آپ کی شہرت بھی رہتی ہے

، پیسہ بھی ملتا ہے اور آپ کو چاہنے والے لوگ بھی موجود رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھی اداکاروں کے لئے بہت مشکل پیدا کرنے جا رہا ہوں، میرا مشن ہے کہ اپنی برانڈ ’’بینگ ہیومن‘‘کو ایک منفرد مقام پر لے کر جاؤں اور اس کے لئے سخت محنت کر رہا ہوں، اتنی محنت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں کی۔سلمان خان نے کہا کہ میں اپنی برانڈ کو کامیابی کے اس مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں کہ جس معیار پر پہنچنا ہر کسی کے لئے مشکل ہو یا پھر اپنے معیار کو اس قدر بلند کر لیا جائے کہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے رقم دینے پر آپ پر اعتماد کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اداکار اپنے فلاحی ادارے شروع کریں اور مجھے شکست دیں جس طرح میں نے اپنی برانڈ کے ذریعے دوسروں کو شکست دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ