ہیڈلائنز


دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم کب ریلیز ہوگی اعلان ہو گیا

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: بالی ووڈفلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب دیپکا پڈوکون کی نگاہیں ہالی ووڈپر مرکوز ہیں اور وہ ہالی ووڈ کی اپنی پہلی فلم"xXx: The Return of Xander Cage" میں سپر سٹار’’ون ڈیزل‘‘ کے ہمراہ ادکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ دیپیکا پاڈوکون کی یہ فلم جنوری 2017ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق دیپکا ان دنوں ون ڈیزل کی ایکشن سے بھرپور  "XXX" فرنچائزی کے  تیسرے حصے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم کی عکسبندی ڈومینکین ری پبلک میں جاری ہے ۔اس فلم کا پہلا حصہ 2002ء میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں ون ڈیزل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور شائقین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا بھی گیا تھا۔ فلم کا دوسرا حصہ "xXx: State of the Union" 2005ء میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن اس حصہ میں ون ڈیزل کی جگہ ہالی ووڈ سٹار آئس کیوب (Ice Cube)نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے تیسرے حصے "xXx: The Return of Xander Cage" میں ایک بار پھر شائقین ون ڈیزل کو مرکزی کردار  نبھاتے ہوئے دیکھیں گے اور اس میں ان کے ہمراہ دیپیکا پاڈوکون بھی جلوہ افروز ہوں گی۔ فلم ریلیز کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہ 20جنوری2017ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اب دیکھنے کی بات یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی ادکارہ دیپیکا پاڈوکون ہالی ووڈفلم انڈسٹری میں ادکاری کا جادو دکھاتے ہوئے شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو سکیں گی یا نہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ