ہیڈلائنز


خواتین پر تشدد کے موضوع پر فحاشہ خاتون کی فلم کو وزیر اعظم ہاوس میں دکھا یا جانا افسوسناک ہے ,مفتی نعیم

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم نے آسکر انعام یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو فحاشہ قرار دے دیا ۔ان کا کہناہے کہ افسوس اس بات پر ہے کہ نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس میں اس فحاشہ خاتون کی فلم کی دکھائی ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں اینکر پرسن اجمل جامی نے سوشل میڈیا پر موجود مفتی نعیم کا بیان سنوایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین پر تشدد کے موضوع پر فحاشہ خاتون کی جانب سے بنائی جانے والی فلم کو وزیر اعظم ہاوس میں دکھا یا جانا افسوسناک بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کسی ایک خاتون کے ساتھ بد کاری ہوئی جس پر مغربی ملک نے فلم بنائی ۔جس سینما میں یہ فلم چلی ،بھارتی عوام نے اس سینما کو جلا دیا ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ