ہیڈلائنز


بالی ووڈ کی مشہور ادا کاراؤں نے ثابت کر دیا کہ محبت ’’اندھی ‘‘ ہوتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت


ممبئی : کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے، محبت میں انسان کے لئے کچھ صحیح یا کچھ بھی غلط نہیں ہوتا، جو بھی ہوتا ہے صحیح ہوتا ہے اور اس بات کو بالی ووڈ کے ان جوڑوں نے ثابت کر دیا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل برعکس نظر آتے ہیں لیکن’’ دو جسم یک جان‘‘ بن چکے ہیں، مطلب ان کی شادی ہو چکی ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ’’بالی ووڈ ‘‘ کے ٹاپ 10جوڑوں کی فہرست مرتب کی ہے جو بظاہر دیکھنے میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف اور ’’بے جوڑ ‘‘ نظر آتے ہیں لیکن محبت میں انہیں ’’سب اچھا ‘‘ اور کچھ بھی مختلف یا ’’بے جوڑ ‘‘ نہیں لگا ۔بھارتی ٹی وی کادعوی ہے کہ اس فہرست اور ان کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے آپ بھی ان سے سے اتفاق کریں گے۔

اس فہرست میں سب سے پہلے جوڑی ہے بالی ووڈ کی فلم’’ مسٹر انڈیا ‘‘کی گرل، نہیں نہیں بونی کپور کی بیوی سری دیوی کی، جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے مشکل کام کے ساتھ اچھا خاصا نام بنا لیا اور بن گئی بالی وڈ کی’’ ببلی اداکارہ‘‘ لیکن جلد ہی انہوں نے فلم پروڈوسر بونی کپور سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا،ان دونوں کی شخصیت میں بہت فرق ہے اور دیکھنے والے اس بالی ووڈ جوڑی کو ’’بے جوڑ ‘‘تصور کرتے ہیں ۔

بالی وڈ کی جانی مانی فلم’’ دھوم‘‘ کے تمام سیکوئل میں نظر آنے والے ادھےچوپڑا کو کون نہیں جانتا، یہاں تک کہ اگر وہ کیریئر میں اتنا آگے نہیں بڑھ پایا لیکن محبت میں بازی مار گیا اور نرگس فخری کا چہیتا بن کر اس سے شادی رچا لی ۔ ’’نقاب‘‘ اور’’ کھٹا میٹھا ‘‘ جیسی فلموں میں نظر آئی اروشی شرما کا کیریئر گراف تو سب جانتے ہے، لیکن کیا آپ ان کے حقیقی زندگی پارٹنر سچن جوشی کو کم جانتے ہیں؟ سچن جوشی پیشے کے اعتبار سے پروڈوسر ہیں لیکن حقیقی بات تو یہ ہے بالی ووڈ میں اس جوڑی کو ’’بے جوڑ ‘‘ سمجھا جاتا ہے، لیکن کوئی بات نہیں ہم بھی سمجھتے ہیں کہ محبت ’’اندھی‘‘ ہوتی ہے۔

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اور بڑی سکرین پر راج کرنے والی’’ جوہی چاولہ‘‘ نے اپنی محنت سے بالی ووڈ میں اپنی اچھی خاصی شناخت بنائی، اور 2014میں ریلیز ہونی والی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں انہوں نے ایک استاد کے طور پر فلم میں کام کئے اور بتایا کہ استاد کے بغیر اسٹوڈنٹس کچھ نہیں ہوتے، بالی ووڈ میں کیریئر بناتے بناتے انہوں نے جے مہتا سے شادی کر لی، لیکن اس جوڑی کو بھی بالی وڈ کی ’’بے جوڑ ‘‘ جوڑی سمجھا جاتا ہے۔ فرانسیسی نژاد بھارتی اداکارہ کالکی کوچلین آئے دن اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے نظر آتی ہے، حال میں کالکی نے انوراگ کشیپ سے طلاق لے لی ہے، لیکن اس سے پہلے کیریئر کے ابتدائی دور میں کالکی کو انوراگ سے’’ پیار‘‘ ہو گیا اور جوش جوش میں آکر دونوں نے شادی بھی کر لی، شادی کے اس فیصلے کو بھی بالی ووڈ میں ’’بے جوڑ ‘‘اور حیرانی سے دیکھا جاتا تھا ،آخر کار اس’’ بے جوڑ‘‘ شادی کا نتیجہ کیا ہوا یہ تو آپ سب جانتے ہیں۔با بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ’’رانی مکھر جی ‘‘بھی کسی سے کم نہیں ہے،

انہوں بالی ووڈ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ‘‘ سے خوب شہرت حاصل کی، اور بالی ووڈ پر اس کے نام کا طوطی بولتا تھا لیکن آہستہ آہستہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ’’رانی مکھر جی ‘‘کی بالی وڈمیں دلچسپی کم ہونے لگی اورپھر پردہ سکرین سے وہ بالکل ہی غائب ہو گئی ،لیکن حال میں ہی انہوں نے بالی ووڈ فلم ’’مردانی‘‘سے دبنگ انٹری ڈالی ہے ،اس فلم کی ریلیز سے قبل 2014ء میں انہوں نے فلم ڈائریکٹر آدتیہ چوپڑا سے شادی کر لی اور ان کی ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے ادرا رکھا۔رانی مکھر جی اورآ دتیہ چوپڑا کی شادی کو بھی ’’بے جوڑ ‘‘ تصور کیا جاتا ہے ۔

بالی وڈ کی ہٹ مووی ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں مختصر کردار میں نظر آئی سمون سنگھ اور اس کے ’’موٹے‘‘ شوہر فرہادسمرکی جوڑی کو بھی ’’بے جوڑ‘‘ سمجھا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ دونوں ہی محبت میں ایک دوسرے کے لئے پاگل ہو گئے تھے اور دونوں کو ایک دوسرے کی ’’پرسنالٹی‘‘ میں کوئی فرق نظر ہی نہیں آیا۔ بالی ووڈ فلم’’ محبتیں‘‘ میں اداکاری کرنے والی ’’ کم شرما‘‘ نے یوراج سنگھ کی بانہوں میں جھولنے کے بعد علی پنجانی سے شادی رچا لی ۔کم شرما اور ان کے شوہر علی پنجانی کی جوڑی کو ایک نظر دیکھئے تو سہی، ایسا لگتا ہے کے یہ ایک دوسرے کے لئے بنے ہی نہیں ہے،

لیکن ان دونوں نے 2010 میں ایک دوسرے سے شادی کر لی تھی جسے وہ آج تک ہنسی خوشی گزار رہے ہیں، نہ تو کبھی ان کے الگ ہونے خبر سامنے آئی نہ ہی میڈیا میں ایسی سرخیوں کا چلن ہوابالی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے ’’جوہر ‘‘ دکھانے والی ’’ٹیولپ جوشی‘‘ اور ان کے شوہر کیپٹن ونود نائر کو دیکھنے کے بعد نہ تو ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت پڑے گی نہ آپ کو کچھ پڑھنے کی ضرورت ، البتہ یہ یقین ضرور پختہ ہو جائے گا کہ واقعی ’’ محبت اندھی ہوتی ہے

‘‘. بالی وڈ کی مشہور ڈائریکٹر فرح خان کو بچہ بچہ جانتا ہے، کہنا تو نہیں چاہیے لیکن فرح خان کے شوہر بالکل ان کے بھائی یا بیٹے کی مشابہت رکھتے ہیں ،کوئی بھی جب پہلی مرتبہ بالی ووڈ کے اس’’ بے جوڑ ‘‘ کو دیکھتا ہے تو وہ یہی سمجھتا ہے کہ فرخ خان کے ساتھ اس کا بھائی ہے یا بیٹا لیکن کیا کیا جائے ان دونوں کے 3 بچے بھی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ