ہیڈلائنز


رنبیرکپور بھائی ہے ‘ اس کے بارے میں کوئی منفی بات پسند نہیں:کرینہ کپور

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے کہاہے کہ رنبیر ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی کترینہ سے علیحدگی پر کچھ بھی نہیں بولیں گئی۔ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپورنے کہا کہ رنبیرکپور ان کا بھائی ہے ‘ اس کے بارے میں کوئی منفی بات انہیں پسند نہیں، وہ اپنے بھائی کو زندگی میں ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتی ہیں، رنبیر نے انہیں کترینہ سے علیحدگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم اگربتایا بھی ہوتا تو بھی وہ میڈیا میں اس کا تذکرہ کبھی بھی نہیں کریں گی کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ‘ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم ان کی گھریلو زندگی میں دخل اندازی کریں۔

واضح رہے کہ کرینہ اور رنبیر چچا زاد بھائی بہن ہیں اور اسی وجہ سے بیبوکئی مرتبہ اپنے انٹرویوزمیں رنبیر اور کترینہ کی شادی میں بھرپورشرکت کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ